ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جو لوگ کسی دوسرے شخص کی وجہ سے مشکل میں آئے ہوئے ہیں وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جن افراد نے سفر کرنا ہے روزگار کے حصول کے لئے وہ اب بسم اللہ کرکے تیاری کر لیں، راستے کھل رہے ہیں، آج قدرتی طور پر ایک اہم کام اور بھی ہوتا محسوس ہو رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ کسی ایسے شخص کے ساتھ چل رہے ہیں جو ماضی میں بھی نقصان دہ ثابت ہوا تھا۔ اب بھی ہو سکتا ہے نہایت خیال کرنا ہوگا اور فالتو کی دوستیاں بھی نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 اللہ نے چاہا تو آپ کسی اہم کام میں کامیابی حاصل کر لیں گے اور کافی دنوں سے جاری ٹینشن کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔ آج قریبی شخص دھوکا دے سکتا ہے۔ خیال رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کو آج بھی اپنے دل کی پڑی ہوئی ہے۔ ایک اچھا وقت ہاتھ سے گنوا رہے ہیں، اور جہاں فائدہ حاصل کرنا تھا وہ نقصان کی طرف جا رہے ہیں، توبہ کرکے واپس آ جائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جن افراد نے عرصہ دراز مشکلات میں گزارہ ہے۔ ان کے لئے اب اچھی خبریں ہیں۔ آج مشتری زائچے میں آئے گا اس سے ان شاءاللہ آپ کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 نارمل سا دن ہے۔ آپ جو کام کریں گے۔ بس اس کا مسئلہ ملے گا اور کسی نئے سلسلے کی آج کوئی امید نہیں ہے، البتہ صحت کے حوالے سے صدقہ دینے کا مشورہ بھی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جو لوگ اپنوں سے ناراض چلے آ رہے ہیں۔ ان کو آج ان کی طرف مزید کسی تکلیف دہ خبر کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔آج ایک بڑے کام کی پیشکش بھی ہونے کی امید ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 دوسروں کے وعدوں پر جانے کے بجائے اللہ پاک سے دعا کرکے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، ان شاءاللہ کمال انداز سے کامیابی ملے گی۔ آج کا دن اچھا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ جس بھی طرح ممکن ہو اپنے روزگار پر توجہ دینے میں کامیاب ہوں گے، وہ بڑی کامیابی حاصل کر لیں گے۔ آج ایک غیر متوقع فائدہ اب کی طرف بڑھ بھی رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 مخالفین دور کے نہیں ہیں۔ اس کا اندازہ تو آپ کو ہے۔آج کا دن ہوشیار رہنے اور راز کو اپنے اندر رکھنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ آج غصہ بھی کم سے کم ہی کرنے کی کوشش کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 جو لوگ کسی بھی کام کو مشکل سمجھ کر اس میں ہاتھ نہیں ڈال رہے وہ اللہ کا نام لے کر بسم اللہ کریں۔ ان شاءاللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ آج اہم دن رہے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -