ڈیلی پاکستان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی کے نکاح کی ایکسکلوسو تصویر حاصل کرلی 

ڈیلی پاکستان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی کے نکاح کی ایکسکلوسو تصویر حاصل ...
ڈیلی پاکستان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی کے نکاح کی ایکسکلوسو تصویر حاصل کرلی 

  

لاہور (جاذب صدیقی )خاتون اول کی صاحبزادی کا نکا ح12ربیع الا ول کو مسجد نبویﷺ میں ایک تقریب کے دوران انجام پایاجس میں خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی ۔تین روز قبل یہ خبر سامنے آنے کے ساتھ ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی دو تصاویر بھی سوشل میڈ یا پر سامنے آئی تھیں لیکن ان تصاویر میں جوڑے کا چہرہ نہیں دکھا یا گیا تھا۔

ڈیلی پاکستان نے اس تقریب کی ایک ایکسکلوسو تصویر حاصل کی ہے جس میں جوڑے کو اہل خانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی سفید رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے گہرے لال رنگ کی چادر اوڑھ رکھی ہے جبکہ ان کے شوہر محمد شیخ نے بھی سفید رنگ کا شلوار قمیض جبکہ گہرے رنگ کا واسکٹ پہنا ہوا ہے ۔ نکاح کے بعد جوڑے نے عمرہ بھی ادا کیا ۔لاہور میں شادی کی تقریب کا انعقاد 10نومبر کو کیا گیا ہے ۔محمد شیخ کے والد پاکستان میں بزنس مین ہیں ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -