24گھنٹوں کے دوران 33موٹر سائیکلیں، 5کاریں، 3رکشے چوری، کئی راہگیر بھی لٹ گئے

24گھنٹوں کے دوران 33موٹر سائیکلیں، 5کاریں، 3رکشے چوری، کئی راہگیر بھی لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران شہر سے 33 موٹرسائیکلیں 5 کاریں 3 رکشے چوری جبکہ دیگر وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے زیورات  دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق  تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ شامی پارک مارکیٹ شنگھائی پل کے قریب جاوید الیکٹرونس اینڈ موبائل شاپ پر 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے گن پوائنٹ پر دکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ 25 ہزار روپے 8عدد مختلف کمپنیوں کے موبائل فونز، نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو صہیب نامی شہری کے جنرل سٹور میں گھس کر گن پوائنٹ پر 82 ہزار نقدی موبائل فون،.نصیر آباد میں سجاد کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 31 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو نصیر کی دکان سے 2 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون،لوئر مال کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سانول سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں روحان سے 64 ہزار روپے نقدی اور موبائل شالیمار کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مجیب  سے 83 ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی کے علاقے میں مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر کبیر سے 42 ہزار 200 روپے نقدی اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو جاوید سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار روپے موبائل جبکہ فیصل ٹاؤن، سندر، اچھرہ، کاہنہ، گارڈن ٹاؤن سے کاریں کوٹ لکھپت، گلبرگ، اسلام پورہ، نولکھا، شاہدرہ نیو انارکلی ساندہ، گلشن راوی،  وحدت کالونی، اقبال ٹاؤن، گلشن اقبال، پرانی انارکلی، شالیمار، گجر پورہ، مغلپورہ شمالی چھاؤنی، ڈیفنس بی، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، ہربنس پورہ، ڈیفنس سی سے موٹرسائیکلیں، چوہنگ لیاقت آباد سے رکشے چوری ہو گئے۔ 

مزید :

علاقائی -