24گھنٹوں کے دوران 1091حادثات پر پنجاب ایمرجنسی سروس نے ریسپانڈ کیا 

  24گھنٹوں کے دوران 1091حادثات پر پنجاب ایمرجنسی سروس نے ریسپانڈ کیا 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1091روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 667افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔445معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں  پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 68فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  491ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 45مسافر 519اور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت227متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد77حادثات میں 86متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 74حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1127متاثرین میں 913مرد اور214خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 204افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور586افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ337زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 969موٹر سائیکلز،130آٹو رکشے،112موٹر کاریں 42وین 06مسافربسیں 30ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -