چوہنگ، ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ میں طالبہ جاں بحق

  چوہنگ، ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ میں طالبہ جاں بحق

  

           لاہور، چوہنگ(کر ائم رپو رٹر، نامہ نگار)چو ہنگ کے علا قہ شاہ پور کے قریب ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں فرسٹ ایئر کی ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی  یہ افسوسناک واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب حادثے کا شکار ہونے والی طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ کالج جانے کے لئے ملتان روڈ کراس کر رہی تھی کہ مخالف سمتوں سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک اور کنٹینر کے درمیان حادثہ ہوگیاجس نے فرسٹ ایئر کی طالبہ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے مزدہ اور کنٹینر ٹرکوں کے ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا  جبکہ اس کا کنٹینر قبضے میں لے لیا   اسی طرح حادثے میں ملوث مزدہ ٹرک کا ڈرائیور حادثے کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امداد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے متوفیہ طالبہ کی نعش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا  دوسری جانب چوہنگ سے نامہ نگار کے مطابق ن روڈ کی توسیع کے دوران چوہنگ سٹاپ پر موجود لوہے کی سیڑھی کو ہٹا دینے سے حادثات میں اضافہ ہو گیاچوہنگ سٹاپ کے قرب و جوار میں موجود تینوں یوٹرن  بند کر دئیے گئے چوہنگ کے دونوں اطراف کراس کرنے کیلئے 4 سے 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے بوائز اسکول، گرلز اسکول، ڈاک خانہ،پولیس سٹیشن، یونین کونسل،نادرا دفتر،قبرستان جانوروں کا ہسپتال سڑک کے ایک طرف موجود ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑک کی دوسری طرف آباد ہیں اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر NHA محمد عمران نے اپنے موقف میں کہا کہ چند مقامی لوگ لوہے کی سیڑھی کو اپنی جگہ کے آگے نہیں لگوانا چاہتے، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے کہا کہ جس جگہ اب سیڑھی کا ڈیزائن کیا گیا ہے اس جگہ کا کورٹ کا فیصلہ ابھی نہیں آیا۔  اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر مواصلات سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔ 

مزید :

علاقائی -