پاکستان سٹیل مل کرپشن سکینڈل، ملزم جواد احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان سٹیل مل میں 4 کروڑ 82 لاکھ روپے کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزم جواد احمد کے مزید 10روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا گزشتہ روز عدالت میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کیاگیا نیب کے ریفرنس میں ٹوٹل دس ملزمان نامزد ہیں،نیب کے ریفرنس میں مرکزی ملزم ظہور خٹک اور جواد احمد وغیرہ پر پاکستان سٹل میل میں چار کروڑ 82 لاکھ روپے کرپشن کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے، ملزمان پاکستان سٹل میل کا لوہا پاکستان ریلوے کو بیچتے تھے، ملزمان نے لوہا بیچنے میں سرکاری خزانے کو گھپلا کرکے نقصان پہنچایا۔