کرپشن کیس، سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت ملزمان کی بریت درخواستیں دائر
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کرپشن کیس میں سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائرکردیں ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈنینس کے تحت بریت کی درخواستیں دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ نیب ترمیمی آرڈنینس کے بعد کیس بنتا ہی نہیں نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر اختیارات سے تجاوز او کرپشن کا الزام ہے۔