آئی جی نے معمولی محکمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو فوری معطل یا برخاست کرنے کے اقدام کو روک دیا

آئی جی نے معمولی محکمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو فوری معطل یا برخاست کرنے ...

  

          لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار نے معمولی محکمانہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کرنے یا ملازمت سے برخاست کرنے کے اقدام کو روک دیا اور اس حوالے سے ایک تحریری حکم نامہ جاری کیا   کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو معمولی غفلت برتنے پر اسے ملازمت سے معطل کرنے یا برخاست کرنے کی بجائے پہلے اس کے خلاف انکوائری کی جائے اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں انکوائری بورڈ کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کرے گا  آئی جی  کی جانب سے اس حوالے سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ معمولی محکمانہ غفلت پر کسی بھی پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کرنا یا برخاست کرنا انتہائی اقدام ہے ایسے پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کارروائی کرنے کی بجائے پہلے اس ملازم پر عائد الزامات کی انکوائری کروائی جائے۔

مزید :

علاقائی -