لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے کیس  کی سماعت28اکتوبر تک ملتوی 

    لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے کیس  کی سماعت28اکتوبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے کیس کی سماعت28اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو جرح کیلئے طلب کر لیا گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے شیر گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ملزم احمد اور شاہ نواز  کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے،پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان نے مریم نامی لڑکی پر تیزاب پھینکا،ملزم احمد نے ساتھی کے ساتھ مل کر مریم پر تیزاب پھینکا تھا،ملزم مریم سے شادی کرنا چاہتے تھا،انکار پر اس نے تیزاب پھینکا۔

مزید :

علاقائی -