محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی تنخواہوں سے کنوینس الاؤنس کاٹ لیا

      محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی تنخواہوں سے کنوینس الاؤنس کاٹ لیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ تعلیم نے لاہور بھر کے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوننس  الاؤنس کاٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہوں سے بڑی کٹوتی کر تے ہوئے کنوینس الاؤنس کاٹ لیا۔ کنوینس الاؤنس کی کٹوتی پر اساتذہ پریشان ہیں،پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سے اساتذہ کو فوری کنوینس الاؤنس کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔ ایس ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے6500روپے کی کٹوتی کرلی گئی۔ای ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے 7500 روپے کی کٹوتی  جبکہ پی ایس ٹی اساتذہ کی تنخواہوں سے7442 روپے کی کٹوتی کی گئی۔ ٹیچرز یونین کے مطابق سکولز میں چھٹیاں کورونا کے باعث کی گئیں، سکولوں میں مختلف کاموں کے سلسلے میں آتے رہے۔سکولز کے سربراہان چھٹیوں کے باوجود حاضر تھے۔اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ کنوینس الاؤنس ادا کیا جائے،کنوینس الاؤنس ادا نہ کیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -