خدمت خلق اللہ کی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے،شکیل احمد
لاہور(پ ر) گلشن راوی ایچ بلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین شکیل احمد نے کہا ہے کہ خدمت خلق اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی خدمت کے لئے چن لیتا ہے ان خیالات کا اظہا انہوں نے نائب صدر تیمور خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں شیخ قاسم،حاجی اجمل،محمد زاہد،ملک فیصل،عابد علی، چوہدری اشرف بھی شریک ہوئے۔سگیاں ستار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری اختر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ہم نائب صدر تیمور خان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنا کام اللہ اور اس کے رسول ؐ کی رضا کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتوں سے انجام دیں گے۔ گلشن راوی ایچ بلاک میں شجرکاری، سٹریٹ لائٹس، صفائی اور سکیورٹی کا بہترین نظام چلانے پر تمام رہا ئشی خوش ہیں۔
ہم بہت جلد خدمت خلق کا دائرہ کار گلشن راوی کے تمام بلاکس تک بڑھا دیں گے۔