حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے تحفے دیے،حسن مرتضیٰ

حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے تحفے دیے،حسن مرتضیٰ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولے نے ساڑھے تین برس میں عوام کو مہنگائی،بیروزگاری اور خودکشیوں کے تحفے دئیے ہیں۔خان صاحب اور انکے وزراء  عوام کو روزانہ سبز باغ دکھا کر  بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اب پیپلز پارٹی حکمران ٹولے کو مزید اپنی پالیسیاں عوام پر ٹھونسنے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -