اسسٹنٹ کمشنرز قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن لیں،عمر شیر چٹھہ

اسسٹنٹ کمشنرز قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن لیں،عمر شیر چٹھہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں سرکاری زمین پر قابض گروپ کے خلاف متحرک ہوں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے حوالے سے کاروائیاں جاری رکھیں اور سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کو ہرگز معافی نہ دی جائے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں عمل میں لا کر سرکاری زمین کو واگزار کروایا جائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -