ویکسی نیشن ٹیمیں گھر گھر جائیں گی،راجہ راشد حفیظ
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان کے وفد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ25اکتوبرسے 12نومبر تک کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم”ویکسی نیشن آپ کی دہلیز“پرچلائی جارہی ہے۔ اس مہم میں 12ہزار سے زائد ٹیمیں ہر محلہ اور گاؤں میں جاکر عوام کے لیے ویکسی نیشن کا اہتمام کریں گی۔
۔ اس حوالے سے محکمہ اوقاف کی طرف سے مساجد میں لاؤڈسپیکرز پر ویکسی نیشن لگوانے اورآگاہی کے لیے خصوصی اعلانات کروائے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کووڈ 19 سے لوگوں کو بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہمارا اولین مقصد عوام کی صحت ہے۔ لہٰذا اس ویکسی نیشن مہم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اورحکومتی نمائندوں کا ساتھ دے کر کورونا ویکسی نیشن مکمل کریں تاکہ پاکستان اس وباء سے مکمل نجات حاصل کرسکے۔