ختم نبوت کانفرنس،ملک بھر سے قافلوں کی چناب نگر آمد شروع

ختم نبوت کانفرنس،ملک بھر سے قافلوں کی چناب نگر آمد شروع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چالیسویں آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگر کے سلسلہ میں مجلس کے مرکزی رہنماؤں مولانا اللہ وسایا، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا غلام مصطفی اور مولانامحمد اسماعیل شجاع آبادی نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں ملک بھر سے حسب سابق ہزاروں مسلمان شرکت فرمائیں گے۔ کانفرنس میں ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کا اعلان کیا جائے گا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغین مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا فقیر اللہ اختر، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا توصیف احمد، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا محمد قاسم سیوطی، مولانا مفتی خالد میر، مولانا محمد اقبال ساقی، مولانا محمد خبیب، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا عبدالرشید سیال، مولانا عبدالرزاق مجاہد، مولانا محمد عارف شامی، مولانا محمد حنیف سیال، مولانا خالد عابد، مولانا محمد نعیم لاثانی، مولانا ظفر اللہ سندھی سمیت درجنوں مبلغین و کارکنان چنیوٹ سمیت مضافاتی اضلاع سرگودھا، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب اور جھنگ کا دعوتی و تشہیری دورہ کرکے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی پہنچ چکے ہیں۔

 مذکورہ بالا مبلغین نے اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کر کے اشتہارات، پینا فلیکس اور دعوت ناموں کے ذریعے مسلمانوں کو اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، نائب امراء  مولانا صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد اور مولانا سید محمد سلیمان یوسف بنوری سمیت خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین مولانا صاحبزادہ خلیل احمد، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا محب اللہ و دیگرمشائخ اور روحانی شخصیات فرمائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے تدارک کے لئے اور تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے قوانین کے خاتمہ کے متعلق ان کی ریشہ دوانیوں کے انسداد کے لئے لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں شرکت و خطابات کے لئے مولانا اللہ وسایا کی سربراہی میں قائم رابطہ کمیٹی مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور غلام مصطفی نے مقررین و مدعوین اور دینی و سیاسی قائدین سے اپنے اپنے رابطے مکمل کرلئے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -