رجب آباد میں مچھروں کی بھرمار،ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا
لاہور(جنرل رپورٹر) محلہ رجب آباد بیدیاں روڈ لاہور کینٹ میں ڈینگی مچھروں کی بھرمار،درجنوں لوگ ڈینگی بخار میں مبتلا، ہر روز ڈینگی مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اہل محلہ رجب آباد با اختیار افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ اہل علاقہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر متاثرہ علاقے میں ڈینگی سپرے کروائے تاکہ اہل علاقہ کو اس مہلک بیماری سے بچایا جا سکے اگر بروقت سپرے کا بندوبست نہ کیا گیا توااموات کا خدشہ بڑھ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری افسران پر عائد ہو گی۔