وزیر اعلیٰ کی سپیشل کوآرڈینیٹر سارہ احمد نے سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن کا دورہ کیا

وزیر اعلیٰ کی سپیشل کوآرڈینیٹر سارہ احمد نے سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن کا ...

  

لاہور(لیڈ ی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر برائے وزیراعلیٰ پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سارہ احمد نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کا دورہ کیا۔سید بلال حیدر، کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن اور دیگر سٹاف نے  استقبال کیا۔کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن سید بلال حیدر نے سپیشل کوآرڈینیٹر سارہ احمد کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر سارہ احمد نے کہا کہ انہیں سپیشل کوآرڈینیٹر برائے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن کی ذمہ داری دی گئی ہے جسے وہ اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گی۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ادارے کی کارکردگی اور انتظامات میں بہتری لائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -