پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،اسلم گل متفقہ امیدوا ر ہیں،اورنگزیب برکی

  پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،اسلم گل متفقہ امیدوا ر ہیں،اورنگزیب برکی

  

لاہورنمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ ہمارا آپس میں کسی کا بھی کوئی اختلاف نہیں ہے چودھری اسلم گل کو آصف علی زرداری نے ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ دیا ہے وہ ہم سب کے متفقہ امیدوار ہیں ان کی انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے اور ان کو کامیاب کروانے کے لیے دن رات ایک کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مشترکہ جدوجہد کرکے اسلم گل کو کامیاب کروانا ہے اس مقصد کے لیے ہم ڈور ٹو ڈور جایں گے اور این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں اسلم گل کو کامیاب کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس حلقہ میں پیپلز پارٹی کاووٹ بینک نظر آے گا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ملک و قوم کے لئے اہم خدمات ہیں یہ جماعت جب بھی اقتدار میں آئی اس نے عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے اور ان کوریلیف دیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -