کورونا کے اثرات کم ہونے کے باوجود باخبر رہنا ہو گا،سبطین خان

کورونا کے اثرات کم ہونے کے باوجود باخبر رہنا ہو گا،سبطین خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کم ہونے کے باوجود اس سے باخبر رہنا ہوگا اور دوبارہ حملے سے محفوط رہنے کیلئے ہر شہری کو ویکسین کروانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم "ریڈ" (ریچ ایوری ڈور) کا آغاز اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں صوبے بھر میں یومیہ دس لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ سبطین خان نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد مہم ہوگی جس کیلئے 12 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ مزید 14 ہزار نئے ویکسینیشن سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر شہری لازماً ویکسین لگوائے اور اس مہم میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ہم کورونا فری ماحول میں بلاخوف زندگی بسر کر سکیں۔