پروگرام ریڈیو کلینک میں سرجن ڈاکٹر وسیم ہمایوں شریک

    پروگرام ریڈیو کلینک میں سرجن ڈاکٹر وسیم ہمایوں شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو کلینک میں کنسلٹنٹ پلاسٹک اینڈ کاسمیٹکس سرجن ڈاکٹر وسیم ہمایوں کی شرکت میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم ہمایوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی کلیفٹ سرجری بڑ ا پیچیدہ عمل ہے جس کے لیے انتہائی مہارت کی ضرور ت ہوئی ہے اس طریقہ جراحت میں ہم ایسے بچوں کی سرجری کرتے ہیں جو پیدائشی طور پر اعضاء  کے گیپ یا پھر نقائص کا شکار ہوتے ہیں جن میں گلا، ہونٹوں،کانوں،ناک اور تالو کا مکمل نہ ہونے جیسے مسائل ہوسکتے ہیں یہ مسائل ماں کے پیٹ میں دوران حمل مختلف ادویات کے استعمال اور خصوصی طور پر ایسی ادویات کے استعمال سے ہوتے ہیں جن کا سالٹ مرکری پر مشتمل ہوتا ہے، ایسے بچوں کی پیدائش کے بعد فوری طور پر والدین کی کونسلنگ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے نومولود کی حفاظت کریں ان کا کہنا تھا گلا،ہونٹ اور ناک کی سرجری کے لیے بچوں کی عمر 3ماہ،وزن 5کلو اور ایچ بی 10 ہونی چاہیے جبکہ تالو کی سرجری کے لیے عمر 9ماہ،وزن 10 کلو اور ایچ بی 10 سے زائد ہونی ضروری ہے کیونکہ اس عمر کے بعد بچہ بولنا شروع کرتا ہے۔گلاب دیوی ہسپتال میں بچوں کی کلیفٹ سرجری کے حوالے سے جو یونٹ قائم ہے اس میں میرے سمیت آئی سی یو ا، ای این ٹی،سپیچ تھراپسٹ اور پیڈز سرجنز کی ٹیم کام کررہی ہے۔

مزید :

کلچر -