پلاک اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام محفل نعتؐ کا انعقاد

پلاک اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام محفل نعتؐ کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام عشرہ شانِ رحمۃ للعالمینؐ کے حوالے سے ایک محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور نعت خوانوں نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونینؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جن میں محمد حسیب چشتی، غلام رسول قادری، محمد عرفان رضا قادری، انوارالحق، استاد طاہر اقبال اور ندیم باہو و دیگر شامل تھے۔ محفل نعت رسول مقبولؐ میں نظامت کے فرائض قاری عیاض احمد نے سرانجام دئیے۔ محفل نعت کے آغاز میں انھوں نے حضرت حسان بن ثابت کی نعت کے اشعار پیش کئے اور اُن کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ یا رسول اللہؐ آپ جیسا حسین میں نے آج تک نہیں دیکھا کیونکہ آپ جیسا حسین و جمیل کسی ماں نے پیدا ہی نہیں کیا۔ آپؐ کو اللہ تعالیٰ نے ہر عیب سے پاک پیدا فرمایا، یا رسول اللہؐ ایسے لگتا ہے جیسے آپؐ کو آپ کی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہو۔ ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ حضورؐ کی ذات سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ اُس وقت تک کوئی بندہ کامل مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنی جان سے بڑھ کر آقاؐسے محبت نہ کرے۔ نعت گوئی و نعت خوانی حضورؐکی عطا کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ہم ایسے پروگرام کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

مزید :

کلچر -