سی ٹائم کی مختصر فلم کہانی کی شائقین میں بے پناہ مقبولیت

  سی ٹائم کی مختصر فلم کہانی کی شائقین میں بے پناہ مقبولیت

  

لاہور(فلم رپورٹر)سی پرائم کی مختصر فلم‘کہانی مسلسل مقبول ہورہی ہے۔”کہانی“کے مرکزی کردار فیضان شیخ اور مریم نور نے ادا کئے ہیں۔کہانی ایک آدمی اور اس کی بیوی کے گرد گھومتی ہے۔ آدمی ایک جدوجہد کرنے والا مصنف ہے جو گھریلو اخراجات پورے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم اپنے مالی مسائل کے باوجود دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں۔آدمی متعدد مختلف سکرپٹ لکھتا ہے مگر ٹی وی چینل کا سربراہ اس کے مواد کو پسند نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ وہ دھوکہ دہی کے بارے میں سکرپٹ لکھے۔لیکن اس کے بعد کیا ہوتا ہے جس سے اس کی زندگی بالکل بدل جاتی ہے؛ بہتر ہوجاتی ہے یا بدتر؟ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے اس کہانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا،”یہ فلم اس بات کی ایک بڑی مثال ہے کہ زندگی کے کسی بھی مرحلے پر کوئی فیصلہ کرنا ہوتوہر ایک کے پاس اختیار کی طاقت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے اخلاقی طور طریقوں کے مطابق کام کرے یا انکار کردے۔ فلم کی کاسٹ اور ٹیم نے بڑی جانفشانی سے کام کرکے اس کہانی کو تصور سے حقیقت میں ڈھالا اورمجھے واقعی ان میں سے ہر ایک پر فخر ہے۔اسد پٹھان کی اس دلچسپ فلم کا سکرپٹ شاہد ڈوگر نے لکھا ہے جبکہ علی حسین اور محب بخاری اس کے معاون پروڈیوسر ہیں یہ فلم ناظرین کیلئے SeePrime کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔فیضان شیخ ٹیلیویڑن اور فلم کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے کئی طرح کے کردار اد ا کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران میں انہوں نے ہر طرح کے موڈ کی بڑی خوبصورتی کے ساتھ اداکاری کی ہے جن میں مزاحیہ، رومینٹک،دشمنی کے اور معاون اداکار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔انہوں نے تھیٹر پر بھی اداکاری کی ہے اورکئی ڈراموں میں قابل ذکر کردار ادا کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -