زینب شبیر کا پراجیکٹ "یار نہ بچھڑے”تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

زینب شبیر کا پراجیکٹ "یار نہ بچھڑے”تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زینب شبیر کا نیا پراجیکٹ "یار نہ بچھڑے”تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی کاسٹ میں ملک کے دیگر نامور فنکار بھی شامل ہیں۔زینب شبیر کئی ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکی ہیں اور اسی بنیاد پر وہ تمام بڑے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی اولین ترجیح ہیں۔ ان دنوں کو مذکورہ سیریل میں کام کررہی ہیں جس کے رائٹر عظمیٰ افتخار اور فرقان اللہ شاعر جب کہ ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں اور اسے مومل پروڈکشن پروڈیوس کررہا ہے۔زینب شبیر اداکاری کے ساتھ باقاعدگی سے ماڈلنگ بھی کررہی ہیں اور حال ہی میں ہونے والا ان کا برائیڈل شوٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

مزید :

کلچر -