انسان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیئے، اداکار ناصر چنیوٹی

انسان کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیئے، اداکار ناصر چنیوٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) نامور کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہا کہ انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے اس لئے ہمیں اپنے معاملات میں سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ ہم نے ایک نہ ایک دن اپنے رب کے حضور بھی پیش ہونا ہے۔ انسان سے زندگی میں بے شمار غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہمارا رب بڑا رحیم و کریم ہے جو معافی طلب کرنے پر ہم سے راضی ہو جاتا ہے اس لئے ہمیں ہر وقت اس ذات سے رجوع کرنا چاہیے۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اصلاح کروں اور ایک مرتبہ جو غلطی ہو جائے اسے دوبارہ نہ دہراؤ ں۔ ناصر چنیوٹی نے کہا کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے صرف دنیا میں سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد نہیں کرنی چاہیے بلکہ آخرت کا سامان بھی کرنا چاہیے۔
 اور ایسے ہی لوگ کامیابی پانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر انسان کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے،اللہ تعالیٰ کو عاجز ی بڑی پسند ہے اس لئے ہماری شخصیت میں اس کا واضح اظہار ہونا چاہیے۔

مزید :

کلچر -