پاکستانی فلموں و ڈرامو ں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اسلم حسن

پاکستانی فلموں و ڈرامو ں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اسلم حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارو پروڈیوسر اسلم حسن نے کہا کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسلم حسن نے کہا کہ پاکستانی فلمیں ڈراموں کی نسبت بہتر ہوتی جارہی ہیں لیکن پاکستانی فلموں کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اسلم حسن نے کہا کہ میرے ادارے کے بینر تلے تین فلمیں ”36 گڑھ“،’’دہلی گیٹ“ اور ”25 لاکھ“مکمل ہو چکی ہیں اور جلد ہی عام نمائش کے لئے پیش کردی جائیں گی۔ میری تمام فلمیں انوکھے اور اچھوتے موضوع پر مبنی ہیں۔میں نے ہمیشہ اپنا ہر کام پروفیشنل انداز میں انجام دیا ہے جس کی وجہ سے کامیابی نے میرے قدم چومے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سیاست میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اور آئندہ وقت میں اپنا یہ شوق بھی پورا کریں گے۔

مزید :

کلچر -