محنت سے انسان ہر منزل حاصل کرسکتا ہے، عروج کاظمی

محنت سے انسان ہر منزل حاصل کرسکتا ہے، عروج کاظمی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عروج کاظمی نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئیپرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے غیر معیاری کام کرکے کیرئیر خراب نہیں کرسکتی۔عروج کاظمی نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑ ا ہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں۔

 جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔ 

مزید :

کلچر -