گورنر پنجاب ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،فیصل ہاشمی،شاہد قادر

گورنر پنجاب ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،فیصل ہاشمی،شاہد قادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سر عبدالقادر کے پڑ پوتے شاہد قادر کی قیادت میں وفد کی ملاقات،وفد میں کوکا کولا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ہاشمی، مسز فیصل ہاشمی، سی ای او چاہت گھی رانا عارف، معروف بزنسمین کامران نقی، مسز کامران نقی، کالم نگار محمد حمزہ عزیز، معروف بزنسمین عمر اسلام، سینئر پروڈیوسر حمزہ امین، سٹی 42کے سینئر صحافی راؤ دلشاد اور معروف بزنسمین ملک سرفراز کھوکر شامل تھے۔ وفد نے گورنر پنجاب کی تعلیم اور صاف پانی کے لیے جاری خدمات کو سراہا اور کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں شاہد قادر اور ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کہا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم اور صحت کے حوالہ سے جاری پالیسیوں کو صدیوں تک یاد رکھا جائیگا۔ چودھری حمزہ، راؤ دلشاد، عمر اسلام اور کامران نقی نے چودھری سرور کی بطور گورنر پنجاب عوام کے لیے خدمات کو سراہا