ویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنایا جائے، چیف سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

ویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنایا جائے، چیف سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

  

        لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم (RED)کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسیئن ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز دیئے گئے اہداف کو ہر صورت پورا کریں اور ویکسینیشن کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے جائیں گے، کورونا ویکسیئن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں علماء کرام سے بھی مدد لی جائے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔سیکرٹری پرائمری صحت عمران سکندر بلوچ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کی خصوصی مہم12نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران ڈیڑھ کروڑ  سے زائد افراد کو ویکسیئن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسیئن لگانے کیلئے 18ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

  اورمحکمہ پرائمری صحت نے مہم کیلئے سترکروڑ روپے کے فنڈز  کئے ہیں جو  ہیلتھ کونسلز کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔اوقاف، بلدیات، بہبود آبادی کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈی جی پی آر پنجاب اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -