موثر اقدامات سے کورونا کیسوں میں واضح کمی ہو گئی،عمران سکندر

  موثر اقدامات سے کورونا کیسوں میں واضح کمی ہو گئی،عمران سکندر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں - عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں انسدادخسرہ اور روبیلا مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سے مددمانگ لی۔ انہوں نے اس بات کا اظہاریونیسف اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب کے اشتراک سے انسدادخسرہ وروبیلا مہم کے حوالہ سے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینارکے انعقاد کے موقع پرکیا۔

آگاہی سیمینارکی صدارت ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرنے کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -