کرکٹ کے میدان میں فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اجمل قادری

      کرکٹ کے میدان میں فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اجمل قادری

  

لاہور(پ ر)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان  کے سربراہ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف کرکٹ میچ میں پاکستان کی بے مثال اور تاریخ ساز فتح پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں اس سے مقبو ضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سمیت پوری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے  پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انڈیا کوعبرتناک شکست دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹر محمد رضوان نے کرکٹ گراؤنڈمیں نماز اداکرکے پوری دنیا میں نماز کی اہمیت کو اجا گراور اسلام کانام روشن کرکے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔

ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -