جوہر ٹاؤن ایچ بلاک میں پانی نایاب، مکین بوند بوند کو ترس گئے

  جوہر ٹاؤن ایچ بلاک میں پانی نایاب، مکین بوند بوند کو ترس گئے

  

         لاہور (لیڈی رپورٹر) جو ہر ٹا ؤن ایچ بلا ک میں پا نی کی قلت کا مسئلہ گھمبیر صورتحا ل اختیا ر کر گیا ،علا قہ مکینوں کو پا نی کے حصو ل کیلء۔ شدید مشکلا ت کا سا منا۔تفصیلا ت کے مطابق ایچ بلا ک کے مکین پا نی نہ ملنے کی وجہ سے شدید پر یشا نی کا شکا ر، معمولا ت زند گی  بر ی طرح متا ثر ہو رہے ہیں۔ اہل علا قہ نے ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ٹیوب چلنے کے کوئی اوقات کار نہیں پتہ ہی نہیں چلتا کے کب پانی آنا شروع ہوتا ہے اور کب بند ہوجاتا ہے متعلقہ ٹیوب ویل آپریٹر با ت ہی نہیں سنتا۔ اہل علا قہ نے احتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ روزمرہ کے معمو لا ت کیسے چلا ئیں، دفا تراورسکو لز جا نے والوں کا لیٹ ہو جا نا معمو ل بن گیا۔ انہو ں نے کہا کہ حکا م کی غفلت کی وجہ سے علا قہ کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سرکا ری حکا م سے اپیل کے اس با ت کا فوری نو ٹس لیا جا ئے اور متعلقہ ٹیوب ویل کو پانی کی فراہمی کا پابندبنایا جائے۔اس حوالے سے واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل کیا جائے گا عوام کی پریشانی کو جلد دور کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -