عوام الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد  کر دیں گے،اشرف بھٹی

عوام الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد  کر دیں گے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی معاشی پالیسوں سے تنگ آئے ہوئے عوام اس جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہ دیکر اس جماعت کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نالائق حکمرانوں کی نا اہلیوں کی وجہ سے معاشی تباہی کی جلتی آگ پر مہنگائی تیل کا کام کررہی ہے،نا اہل حکمرانوں کا ہر دن قومی سلامتی کے لئے خطرات اور خدشات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، اگر آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے نہیں ہوئیں۔

، مذاکرات آگے نہیں بڑھے تو پھر قیمتوں میں اضافہ کیوں کیاجائے گا؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ اور آئی ایم ایف کی شرائط خطرے کی گھنٹی ہے،یہ کون سے اچھے دن آئے ہیں کہ ہر روز چائے، چینی، آٹے، انڈے، دودھ، دہی، گھی، چاول، سبزیوں اور دوائی کی قیمت بڑھتی ہی جا رہی ہے موجودہ حکومت کی ناکامی پاکستان کے وجود اور مفادات کے لئے زہر قاتل بن چکی ہے، نجات حاصل نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -