ضلعی انتظامیہ کی کورونا کے حوالے سے انسدادی کارروائیاں جاری

  ضلعی انتظامیہ کی کورونا کے حوالے سے انسدادی کارروائیاں جاری

  

لاہور (جنرل ر پورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے برکت مارکیٹ کا دورہ کیا اور فرسٹ چوائس جوس اور آئس کریم کو سیل کر دیا۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 3 جگہوں پر قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے دوروں کی ہدایات جاری کر کیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سکولوں، ہیلتھ فسیلیٹیز اور یو سی سطح پر قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے دروے کئے جائیں۔ کورونا ویکسینیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیو سماج روڈ کا دور کیا۔ ڈی ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ کورونا ویکسینیشن مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ 

 ملک و قوم اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے تباہ اور ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ ٹکراؤ اور انتقامی سیاست نے پاکستان کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ نیب لوگوں کو گرفتار کرتا ہے اور وہ عدم ثبوت کی بنا پر عدالتوں سے بری ہوجاتے ہیں۔ کیا یہ ہے وہ بلا تفریق احتساب، جس کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ ملک کا معاشی ڈھانچہ زمین بوس ہوچکا ہے، جبکہ حکومتی وزراء  مسلسل جھوٹ بول کر دن پورے کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کا حلیہ بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں جس کی کارکردگی تسلی بخش دکھائی دیتی ہو۔ سونامی ملک میں صرف تباہی لے کر آئی، اب وقت آگیا ہے کہ ان ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -