پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزایوارڈ شو،نوشین حامد کی خصوصی شرکت

  پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزایوارڈ شو،نوشین حامد کی خصوصی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)ہیلتھ رپورٹر پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر نوشین حامد نے پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزکی جانب سے منعقدہ ایوارڈ شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین پرائم گروپ عبدالواجد نے اہلیہ ڈکٹرعائشہ واجد کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا استقبال کیا اور انہیں ادارے سے متعلق بریفینگ دی۔ ایوارڈ شو میں نرسز، پرامیڈیکل سٹاف، الائیڈ ہیلتھ سائنسز  کے طلباء و طالبات کویونیورسٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پرایوارڈز دیے گئے۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر نوشین حامد کے علاوہ ایم پی اے وترجمان پنجاب حکومت سمابیہ طاہراوردیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پرڈاکٹر نوشین حامدنے پرائم انسٹیٹیوٹ کی ڈیجیٹل لائبریری،ڈیجیٹلائزیشن اورنئی بلڈنگ کا وزٹ کیا۔

  اور تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویثرن ہے کہ ہیلتھ کے شعبے کو اوپرلایاجائے  اور اس میں ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ ہمارا ہیلتھ سسٹم بہتر ہو سکے۔پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بہت بہترین کام کر رہا ہے اس ادارے کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی۔ خاص طورپرچیئرمین پرائم گروپ عبدالواجد کو اور انکے تمام سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ عبدالواجد نے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ نرسنگ کا شعبہ ایساہے اس کے بغیر معیاری صحت کی فراہمی ناممکن ہے۔اس موقع پر چیئر مین پرائم گروپ عبدالواجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا نرسز، پرا میڈیکل سٹاف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیشنل کے طلباء اور طالبات کو یونیورسٹی میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا۔موجودہ حکومت بہترین کام کر رہی ہے لیکن  بدقسمتی سے ہیلتھ کے شعبے میں اس طرح توجہ نہیں دی گئی جس طرح دی جانی چاہیے تھی۔ہماراگورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ ہے ہر صوبے اور وفاق میں نرسنگ یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اس وقت ملک کے  میں نرسز کی شدید قلت کو پورا کیا جا سکے