دو ماہ پر مشتمل فاسٹ ٹریک انکیو بیشن پروگرام متعارف

  دو ماہ پر مشتمل فاسٹ ٹریک انکیو بیشن پروگرام متعارف

  

 لاہور(پ ر)ایکسلیریٹ پراسپیریٹی پاکستان نے سندھ،کے پی کے،گلگت  بلتستان اور راولپنڈی/اسلام آباد میں چلنے والے گرین بزنسز کیلئے نیشنل انکیو بیشن سینٹر اسلام آباد کے تعاون سے دو ماہ پر مشتمل فاسٹ ٹریک انکیو بیشن پروگرام متعارف کرادیا ہے۔یہ پروگرام سرمایہ کاری پر مرکوز ہے اور اس کا مقصد اسٹار ٹ اپس کو تیزی کے ساتھ ان کے کاروبار کو بڑھانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔یہ ایک ہائبرڈ پروگرام ہوگا اور ٹیم اپ،جاز اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام چلنے والے پاکستان کے سب سے بڑے انکیو بیٹر،نیشنل انکیو بیشن سینٹر کے پلیٹ فارم سے شروع کیا جائیگا۔یہ پروگرام خاص طور پر گرین اسٹارٹ اپس کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے،اور ڈیزائن تھنکنگ،بزنس ڈیولپمنٹ،مارکیٹنگ،مالیاتی بیانیہ کی تعمیر،قانونی ساخت کے تعین اورخصوصی طور پر سرمایہ کاری کے حصول کے شعبوں کا احاطہ کرے گا،منتخب اسٹارٹ اپس کو نصابی سیشن کے ساتھ ساتھ ون آن ون مانیٹرنگ اور پچنگ کلینکس کے عمل سے گذارا جائیگا،انہیں انڈسٹری کے ماہرین،معروف انٹر پرینیورز،سرمایہ کاروں کے ٹیچنگ ایکسپرٹ اور ٹیم اپ کے عالمی نیٹ ورک کے ٹرینرز تک رسائی حاصل ہوگی۔اس میں سیکھنے کے تمام شعبہ جات کو خاص طور پر گرین بزنسز کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

 اور اس کا مقصداسٹارٹ اپس کو درپیش مخصوص مشکلات کا حل فراہم کرنا ہے،شعبے کے ماہرین اسٹارٹ اپس کی مدد اور کاروباری ترقی کیلئے سعبہ سے متعلق کلیدی معلومات فراہم کرینگے۔

مزید :

کامرس -