فیصل آباد شہر میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کا افتتاح

فیصل آباد شہر میں گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(پ ر)ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعمیراتی رہائشی منصوبوں سے متعلق شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور شفاف طریقے سے تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت یقینی بنانے میں گرانہ ڈاٹ کام کی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں علاقائی دفاتر کے بعد اعلی شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام نے فیصل آباد میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔پیپلز کالونی، ڈی گراؤنڈ سے متصل مین بلیوارڈ نزد ممبینو ڈیپارٹمنٹل سٹور گرانہ ڈاٹ کام کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔فیصل آباد میں علاقائی دفتر کی افتتاحی تقریب میں گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید، ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل احمر اور گرانہ ڈاٹ کام کے سینٹرل ریجن ہیڈ ناصر ملک نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گرانہ ڈاٹ کام ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں مارکیٹنگ کے اصولوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر کار  بند ہے۔انہوں نے کہا کہ گرانہ ڈاٹ کام ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں شہریوں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے اور تصدیق شدہ پراپرٹیز کی خرید و فروخت میں شہریوں کی رہنمائی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ ا?بادی میں اضافے اور اراضی کے سکڑنے کے باعث ہمیں بلند عمارتوں پر محیط رہائشی منصوبوں کی تعمیر کی ضروت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے کے مربوط حل پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ یہ صرف ڈیولپرز کا مسئلہ نہیں بلکہ شہریوں کی ایک بڑی ا?بادی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

مزید :

کامرس -