بھارت میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں اور اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے: امریکی سینیٹر

بھارت میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں اور اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے: امریکی ...

  

       نیو یارک (آئی این پی) امریکی کانگرس کے سینیٹر بوب میننڈز نے کہا ہے کہ بھارت میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں اور اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے بھارت کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارت اپنے آپ کو بڑا  جمہوری ملک سمجھتا ہے مجھے وہا ں جانے کی اجازت نہیں دی گئی معروف بزنس مین اور تحریک انصاف امریکہ کے رہنما مرزا خاور بیگ کی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے  سینیٹر بوب میننڈز نے کہا کہ میں انڈیا  پاکستان کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کا کریڈٹ لینا چاہتا ہوں لیکن میں نہیں لے سکتا  میں پاکستان کو انڈیا کیخلاف کر کٹ میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں  انہوں نے کہا  میں نے بھارت سے  اس کے بارے بات کی اور وہاں جا کر خود دیکھنے کیلئے اجازت مانگی لیکن بھارت  نے مجھے اجازت نہیں دی جس  پر میں یہ کہتا ہوں کہ بھارت اپنے ملک اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف  ورزیوں میں ملوث ہے اور بھارت کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی  خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں مرزا خاور بیگ نے  سینیٹر بوب میننڈز کی آمد پر ان کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں  اور ان میں پاکستانی کمیونٹی کا  بڑا کردارہے انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ یہاں پر  پاکستانی کمیونٹی کو دپیش مسائل حل کیے جائیں گے۔

امریکی سینیٹر 

مزید :

صفحہ اول -