بھارت کو شکست، بین الاقوامی  میڈیا میں بھی شاہینوں کی تعریف

بھارت کو شکست، بین الاقوامی  میڈیا میں بھی شاہینوں کی تعریف

  

 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہینوں کی اونچی اڑان کا بین الاقوامی میڈیا میں بھی بول بالا ہوگیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان کی جانب سے  بھارت کو تاریخی شکست کی داستان دنیا بھر کے اخباروں کی سرخیوں کی زینت بن گئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخ ساز معرکے میں شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور  آسٹریلیا سمیت دیگر ملکوں کے میڈیا نے پاکستانی ٹیم کی تاریخی کامیابی پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔  آسٹریلوی میڈیا فاکس اسپورٹس کے مطابق روایتی حریف سے شکست کے بعد بھارت کو رئیلٹی چیک مل گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا کہ  پاکستان نے 10 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کو چت کردیا۔برطانوی اخبار دی گارجین نے لکھا کہ پاکستان نے تاریخی فتح کے ساتھ صورت حال بدل ڈالی۔ ترکش میڈیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کو عبرت ناک قرار دیا ہے۔

  شکس

مزید :

صفحہ اول -