کورونا،24گھنٹوں میں 698 مریض،9اموات رپورٹ

  کورونا،24گھنٹوں میں 698 مریض،9اموات رپورٹ

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے 9افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 386 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 698 نئے کیسز رپور ٹ ہوئے جس سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار 153 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 95 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 16 ہزار 908 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 524 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا

مزید :

صفحہ اول -