خیبرپختونخوا، بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،پہلا مرحلہ 19دسمبر کو شروع ہو گا

خیبرپختونخوا، بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،پہلا مرحلہ 19دسمبر کو شروع ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا،الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 19دسمبر کو ہوں گے کاغذات نامزدگی 4سے 8نومبر تک جمع کرائے  جاسکیں گے، ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی10سے 12نومبر تک کریں گے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیلیں 16نومبر تک کی جاسکیں گی،ٹربیونلز 19نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن 23نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا۔
 بلدیاتی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -