وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب  سیاسی و معاشی صورتحال زیرغور آئیگی

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب  سیاسی و معاشی صورتحال زیرغور آئیگی

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)بدھ کو طلب کرلیاجس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی اور کالعدم جماعت کے احتجاج پر بات چیت کی جائے گی،وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،کابینہ کو زراعت اور میکنزم کی بہتری اور اس سے متعلق اجارہ داری کے خاتمے پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو ایوی ایشن پالیسی اور عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،کابینہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایدمنسٹریٹر کی تشکیل نو کی منظوری دے گی،کابینہ ریڈیو اور پی ٹی وی کی زمین پر ہاوسنگ سکیم کے اجرا کی منظوری دے گی،کابینہ انٹر سٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دے گی،سینڈک میٹل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی،کابینہ پی پی آئی بی اور نیکا کی چیئرمین شپ سے وزیر توانائی کے استعفیٰ کی منظوری دے گی،کابینہ کو وزارتوں اور ڈویزنز میں سی ای اوز یا ایم ڈیز کی خالی ویکینسیوں کے بارے بریفنگ دی جائے گی،پینل سرچارج کے خاتمے سے متعلق ریونیو ڈویزن کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

  وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -