افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا: جنرل باجو ہ

افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ...

  

         راولپنڈی (نیوزایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے، پاکستان کینیڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یہ بات پیر کو کینیڈین ہائی کمشنرمسز وینڈی گلیمر سے ملاقات کے دوران کہی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔کینیڈین ہائی کمیشنز نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جنرل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -