بلاول بھٹو کو 29اکتوبر کو ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کااعلان 

  بلاول بھٹو کو 29اکتوبر کو ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کااعلان 

  

       لاڑکانہ(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 29اکتوبر کو ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔لاڑکانہ میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے، آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے،ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پاکستان پیپلز پارٹی 29 اکتوبر بروز جمعہ ملک بھر کے اضلاع میں مقامی پریس کلبوں کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں، عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے۔ ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو عمران خان نے چھیننے کی کوشش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو اپنے حلقہ انتخاب میں واقع محلہ غریب آباد میں کارکنان و عہدیدارانکے مسائل  کے حل کے حوالے سے فوری عمل درآمد کی ہدایات کیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو بھی موجودتھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو قائداعظم روڈ پر واقع ایڈووکیٹ آصف سومرو کی رہائش گاہ پہنچ کران سے  ان کی والدہ اور عبدالرزاق سومرو سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -