نواز شریف کاخورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

  نواز شریف کاخورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        سکھر (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما سیدخورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دی، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماوں نے موجودہ معاشی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے قائد اوررہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے پار لیمنٹ کے اندر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پراتفاق کیا، خورشید شاہ نے کہا ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں، ماضی کو بھلا کر سلیکٹڈ حکومت سے عوام کی جان چھڑائی جائے، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کیلئے خورشید شاہ نے کردار ادا کر نے کی پیشکش بھی کی۔ ٹیلی فونک رابطے کے دوران قائد مسلم لیگ(ن) نے کہادو سال تک آپ کو پابند سلاسل رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، حکومت کا سارا زور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنانے پر لگا رہا۔ خورشید شاہ نے قائد مسلم لیگ (ن) کا رہائی پر مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔
نواز،خورشید رابطہ

مزید :

صفحہ اول -