پاکستان جنوبی ایشیا میں بہتر معاشی صورتحال کے تحت آگے بڑھ رہا ہے: شو کت ترین 

پاکستان جنوبی ایشیا میں بہتر معاشی صورتحال کے تحت آگے بڑھ رہا ہے: شو کت ترین 

  

        ریاض (آئی این پی)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے پاکستان سرمایہ کاری کے اعتبار سے آئیڈیل ملک جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے،سعودی سرمایہ کارو ں کیلئے گوادر سمیت دیگر اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان جنوبی ایشیا میں ایک بہتر معاشی صورتحال کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر توانائی حماد اظہر نے شرکت کی جبکہ کانفرنس میں پاک سعودی تجارتی اور کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں، کانفرنس میں آمد پرسعودی وزیر تجارت خالد الفالح نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر تجارت خالد الفالح نے کہا پاک سعودی تجارتی و کاروباری تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ہاں بہتر انداز میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فاہدہ اٹھا سکتے ہیں،جبکہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط و مستحکم ہوئے ہیں،باہمی دوستانہ تعلقات کے علاوہ تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو فر و غ دے رہے ہیں۔

شوکت ترین

 ریاض (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ خواہش ہے پاک سعودیہ تعلقات کو گہری، متنوع اور باہمی مفاد پر مبنی سٹرٹیجک شراکت داری میں بدلا جائے،پاکستان کراچی اور گوادر کی بندگارہوں کے ذریعے بین الاقوامی سمندروں سے چین کے مغربی حصوں اور لینڈلاک افغانستان سے وسط ایشیاء تک رسائی کا سب سے مختصر ترین راستہ فراہم کرتا ہے،اہداف کے حصول کے لئے ہم کوشاں ہیں پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کے مرکز اور مثبت عالمی مفادات کی ترویج و امتزاج کے حامل مقام کے طور پر پیش کریں،پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو باہمی ثمرات مل سکتے ہیں،امید ہے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری تعاون میں مزید تحریک اور تیزی لائے گا۔ پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے ممتاز سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے اس اجتماع سے خطاب کرنا میرے لئے انتہائی باعث عزت ہے۔  انہوں نے کہاکہ میں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری عزت مآب جناب خالد الفالح کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہاکہ جدید تاریخ میں دوطرفہ تعلقات کی ایسی مثالیں کم کم ہی موجود ہیں جو پاکستان اور سعودی عرب کے دائمی اور پائیدار نوعیت کے تعلقات جیسی ہوں،مشترک عقیدے اور اقدار پر مبنی دوستی اور اخوت کے رشتوں میں بندھی یہ مضبوط شراکت داری دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان برسوں سے چلی آرہی ہے جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارے کے مضبوط رشتے استوار ہیں۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -