پنجاب میں 10لاکھ ویکسین روزانہ لگانے کا ہدف مقرر، خصوصی مہم 12نومبر تک جاری رہے گی: عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں شروع ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی اور روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پنجاب میں اب تک تقریباً 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پنجاب کی معیشت کو تقریباً 650ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ RED ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے ہیں۔شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسیشنیشن کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔صوبائی وزراء،منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنوں کو بھی مہم کی کامیابی کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔میری عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
عثمان بزدار
لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے خانیوال اور وہاڑی کے دورے کئے اور (ن) لیگ کے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا اور وہاڑی میں این این اے طاہر اقبال کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانیوال اور وہاڑی میں RED ویکسی نیشن آؤٹ ریچ سنٹرز کے دورے کئے اور ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار خانیوال پہنچے اور اپنی آمد کے فوراً بعد کوٹ ہیبت خان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا مرحوم کی رہائش گاہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایم پی اے نشاط ڈاہا کے انتقال پر سوگوارخاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشاط احمد خان ڈاہا مرحوم اعلیٰ سیاسی روایات کے امین تھے۔ نشاط ڈاہا سے احترام اور عزت کا رشتہ تھا اور مرحوم میرے لئے بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نشاط ڈاہا نے عوامی سیاست کو فروغ دیا اور انہوں نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نشاط ڈاہا مرحوم نے اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھیں۔ نشاط ڈاہا مرحوم کی اہل خانیوال کیلئے سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نشاط احمد ڈاہا مرحوم جیسی عوامی شخصیت کا بچھڑ جا نا صدمے کا باعث ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سینیٹر عون عباس بپی، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، چیف وہپ صوبائی اسمبلی علی عباس شاہ، مسعود مجید خان ڈاہا اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد ازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں ارکان اسمبلی، عوامی نمائندوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں -ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور ڈویلپمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا-سینیٹر عون عباس بپی، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیز ی اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے-بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانیوال پیپلز کالونی میں ویکسی نیشن آؤٹ ریچ ٹیم کے سنٹر کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ضلع خانیوال کے لئے گھر گھر ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ آغاز بھی کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں شہریوں کو 12 نومبر تک ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر جا کر شہریوں کو مفت ویکسین لگائیں گی۔RED کورونا مہم کے 100فیصد اہداف پورے کئے جائیں -کورونا کے باعث پہلے ہی جانی و مالی نقصان اٹھا چکے، مزید نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ کورونا ویکسین ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کریں گی۔بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سرکٹ ہا ؤس خانیوال پہنچے اور ارکان اسمبلی او رپارٹی عہدیداروں سے ملاقات کی- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رترقیاتی سکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا-ارکان اسمبلی نے متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تجاویز او رسفارشات پیش کیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خانیوال ٹراما سنٹر میں کنسلٹنٹ سرجن کی تعیناتی کے لئے فوری کا رروائی کاحکم دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانیوال میں لیڈیز کلب کی تعمیر وبحالی کی ہدایت کی- لوکل گورنمنٹ ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کے لئے کارروائی کاحکم دیا-ضلع خانیوال کے سالانہ ترقیاتی پروگرا م کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیاگیا-سینیٹر عون عباس، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، ایم پی اے ڈاکٹر خاور علی شاہ، سید علی عباس شاہ، شاہدہ احمد، ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرم نیازی اور پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے- قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار مختصر دورے پر وہاڑی پہنچے اور رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال کی رہائش پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال کسی بڑے بڑا سانحہ سے کم نہیں۔ ماں کی جدائی کا دکھ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے۔ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے دکھ کی گھڑی میں ہمارا غم بانٹا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والدہ کے انتقال پر سابق چیف وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نصر اقبال چوہدری، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر زاہد اقبال چوہدری، قمر اقبال چوہدری، فخر اقبال چوہدری اور قاری نذر اقبال چوہدری سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعدازاں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وہاڑی کے علاقے جی بلاک میں ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیااور کورونا ویکسینیشن سہولت ہر دہلیز تک(RED) مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ویکسینیشن فیلڈ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔ شہری حکومت کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں اور کورونا ویکسینیشن کرائیں اور اس ضمن میں ہر شہری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ گھر گھر جا کر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کورونا ویکسینیشن کرا کے ہم اپنے آپ اور آنے والی نسلوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔اس مہم کے تحت پنجاب میں روزانہ تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔شہریوں کو ان کی دہلیز پر و یکسینیشن کیلئے 18ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسین لگائیں گی۔ کمشنر و آر پی او ملتان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر وہاڑی، ڈی پی اواور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
کورونا ویکسین