بارش، ژالہ باری، سردی شرو ع ہوتے ہی گرم کپڑوں، جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

بارش، ژالہ باری، سردی شرو ع ہوتے ہی گرم کپڑوں، جوتوں کی قیمتوں میں ہوشربا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(انور کھرل، تصویر عمر شریف)حالیہ بارش اور ژالہ باری کے بعد سردی میں اضافہ، گرم کپڑوں کی خریداری شروع، لوگوں کی بڑی تعداد نے لنڈا بازاروں کا رُخ کر لیا،گرم کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ شہریوں نے سردی کی آمد پر گرم ملبوسات کی خریداری شروع کر دی ہے۔ جن میں جیکٹس، جرسیاں، سو ئیٹر، شوز، شال، گلوز اور دیگر اشیاء کی خریداری شروع ہو چکی ہے۔دوسری جانب گزشتہ سال کی نسبت قیمتوں میں دوگنا اضا فہ کر دیا گیا جس سے شہری پریشانی میں مبتلا نظر آئے ہیں۔100 روپے والی چیز 200 سے 250 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔  شہر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز نولکھا لنڈا بازار سمیت،پیر مکی،میو ہسپتال مارکیٹ، صدر، باغبانپورہ، کوٹ لکھپت لنڈا بازاروں میں بھی لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ سستے لنڈا بازر کے نام پر ان بازاروں میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے دگنے ریٹ سن کر شہریوں کے ہوش اُڑ گئے جس کے باعث خریداری کئے بغیر ہی واپس لوٹنے لگے۔ قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے شہریوں حسن خان، احمد علی، سبحان، شرافت، غضنفر حسین منگو سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے لنڈا بازار واحد جگہ تھی جہاں سے متوسط طبقہ اپنے لئے اور بچوں کیلئے خریداری کرتے ہیں لیکن اب لنڈے کی اشیاء عام بازار سے بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔ اس میں حکومت کو نوٹس لینا چاہیے کہ تاکہ سستی اشیاء ملنے کی امید برقرار رہ سکے۔ جبکہ دوسری جانب دکانداروں شفقت محمود، سمیر رضا، ولایت گلریز نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال مہنگائی دو سے تین گناہ بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اشیاء قیمتیں بڑھا کر فروخت کرنی پڑ رہی ہیں۔
سردی اور مہنگائی 

مزید :

صفحہ اول -