شاندار جیت کے بعد قومی ٹیم کوآئندہ میچوں کیلئے مزید محنت کرناہوگی: شوبز شخصیات

 شاندار جیت کے بعد قومی ٹیم کوآئندہ میچوں کیلئے مزید محنت کرناہوگی: شوبز ...

  

       لاہور(فلم رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست پرشوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کاکہنا ہے کہ اس شاندار جیت کے بعد قومی ٹیم کو ہوش وحواس قائم رکھتے ہوئے آنے والے میچوں کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی حرامانی نے کہا کہ ہم جیت گئے پاکستان زندہ باد، بابر اعظم تم تو ہیرو نکلے یار۔میگھانے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں۔ماہ نور نے کہا کہ ’شاباش گرین شرٹس، ہم نے اس فتح کا مزہ چکھنے کے لئے طویل انتظار کیا ہے۔عینی خان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آپ کی شاندار اور ناقابلِ تعریف پرفارمنس دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا۔سہراب افگن نے کہا کہ کل جو میں نے دیکھا وہ واقعی عالمی معیار کا تھا۔جرار رضوی نے کہا کہ گرین شرٹس نے زبردست آغاز کیا اور اب آپ کو ٹرافی بھی گھر لے کر آنی ہے۔بھارت کی ہار پر عدنان صدیقی کی جانب سے بھی پرجوش انداز میں تبصرہ کیا گیا۔ فہد مصطفی نے بھی پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور قومی ٹیم کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شئیربھی کیاہے۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے قومی ٹیم کی جیت کے بعد سڑکوں پر خوشیاں منانے کے مناظر اور لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ماہرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فخر ہے۔ ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام جیت نہیں، میں گزشتہ ایک ہفتے سے سن رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ نہیں جیت سکے گا تاہم قومی ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ مبارک ہو پاکستان، بالنگ سے بیٹنگ اور کیچنگ تک سب کچھ بے عیب تھا۔اداکار زاہد احمد نے کہا کہ مبارک ہو، کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔گلوکار عاصم اظہر نے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کی کہ ٹی وی ٹوٹ رہے ہیں آج لیکن پڑوس میں غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوجاتا ہے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،لائبہ علی،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،عینی خان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،عمران ساحل،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو حسین،علیزے،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،شہبازحسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،ڈیشی خان اور نجیبہ بی جی  نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات

مزید :

صفحہ اول -