صدر مملکت کاسٹیٹ لائف کو 2پالیسی ہولڈرز کی بیواؤں کو کلیم ادا کرنے کا حکم

   صدر مملکت کاسٹیٹ لائف کو 2پالیسی ہولڈرز کی بیواؤں کو کلیم ادا کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  انشورنس کمپنی کی جانب سے لائف انشورنس کی رقم دینے سے انکار پر صدر مملکت نے دو بیوہ خواتین کی داد رسی کی، اور کمپنی کی جانب سے دی گئی درخواست مسترد کر دی،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کو 2پالیسی ہولڈرز کی بیواؤں کو کلیم ادا کرنے کا حکم دے دیا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے وفاقی محتسب کا بیواؤں کو رقم ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا،رپورٹ کے مطابق نگینہ فاطمہ کے شوہر نے 10لاکھ، اور ریحانہ کوثر کے شوہر نے 4لاکھ کی پالیسی لی تھی، تاہم صرف ایک سالانہ پریمیئم ادا کرنے کے بعد دونوں افراد انتقال کر گئے تھے،جب خواتین کی جانب سے انشورنس کلیم کا مطالبہ کیا گیا تو اسٹیٹ لائف نے بغیر نوٹس ان کے دعوے مسترد کر دیے، جس پر دونوں خواتین نے فیصلے کے خلاف وفاقی محتسب کو درخواست دے دی تھی،صدر مملکت نے تاخیر سے اپیل دائر کرنے پر اسٹیٹ لائف کی درخواست مسترد کی۔

 صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -