چارسدہ،پولیو مہم کا سو فیصد ہدف حاصل،ڈپٹی کمشنر کا اظہار اطمینان

چارسدہ،پولیو مہم کا سو فیصد ہدف حاصل،ڈپٹی کمشنر کا اظہار اطمینان

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ میں پولیو مہم کے 100فی صد اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام نے اطمینان کااظہار کیا ہے۔ چارسدہ میں جاری پولیو مہم کے پانچویں روز کے لئے متعین کردہ اہداف کے حصول کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،تمام اسسٹنٹ کمشنر،تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ پولیس سمیت محکمہ صحت کے تمام افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد خان کی جانب سے اجلاس کیشرکاء  کو پولیو مہم کے پانچویں دن کے اہداف کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں اجلاس کے شرکاء  کو بتایا گیا کہ مہم کے 100فیصد اہداف حاصل کر لی گئے ہیں جس پر پولیو مہم میں حصہ لینے والے تمام متعلقہ حکام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں مزید بہتری دیکھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء پر واضح کیا کہ پولیو مرض کا حاتمہ ایک قومی فریضہ ہے اس لئے اس فریضہ  کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس لئے مستقبل میں بھی اس طرح محنت اور لگن سے کام کرنے کا جذبہ برقرار رکھنا پڑے گا تاکہ اس خطے سے پولیو وائرس کا حاتمہ ممکن ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -